Home / Male Enhancement Supplements / Best Male Enhancement Pills / برطانیہ کی کئی بڑی کمپنیاں سائبر حملوں کا نشانہ

برطانیہ کی کئی بڑی کمپنیاں سائبر حملوں کا نشانہ

برطانیہ میں سرکاری تحقیق کے مطابق گذشتہ سال کئی بڑے کاروبار سائبر حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

سائبر سکیورٹی بریچز سروے کا کہنا ہے کہ زیادہ حملوں میں وائرس، سپائے ویئر یا میل ویئر شامل تھے۔ سروے کے مطابق بڑی کمپنیوں میں کئی کو مہینے میں ایک بار سائبر حملے کے ذریعے رسائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈیجیٹل اکانومی کے وزیر ایڈ ویزے کا کہنا ہے کہ ’کمپنیوں اور ان کی معلومات کا محفوظ ہونا انتہائی اہم ہے۔‘ اس قسم کے بعض واقعات میں انٹرنیٹ کے ذریعے ہونے والے حملوں میں لاکھوں پاونڈز کا نقصان ہوتا ہے۔ فون اور براڈبینڈ کی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی جس کے برطانیہ میں صارفین کی تعداد 40 لاکھ سے زایادہ ہے کا کہنا ہے کہ ان کے بینک کی تفصیلات اور ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کی جا سکتی تھیں۔ اس قسم کے سروے کی روشنی میں کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا تحفظ بہتر انداز میں کریں۔

ایڈ ویزے کا کہنا ہے کہ ’برطانیہ دنیا میں سرفہرست ڈیجیٹل معیشت ہے اور اس حکومت نے سائبر سکیورٹی کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔‘
’کئی کمپنیوں نے بڑی تعدا د میں ہونے والے سائبر حملوں کی وجہ سے پیسہ، معلومات اور صارفین کا اعتماد کھویا ہے۔‘ برطانوی حکومت آئندہ پانچ سالوں میں سائبر جرائم سے نمٹنے اور انھیں روکنے کے لیے ایک عشاریہ نو بلین پاؤنڈز کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

About ZK-admin

http://beautyglowup.com

Artist-Approved Nail Trends

Artist-Approved Nail Trends

Artist-Approved Nail Trends Your sparkly manicure from New Year’s Eve is finally fading away, along …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *