Home / Male Enhancement Supplements / Best Male Enhancement Pills / بچوں کے لیے خصوصی یوٹیوب ایپلی کیشن

بچوں کے لیے خصوصی یوٹیوب ایپلی کیشن

بچوں کے لیے یوٹیوب ایپلی کیشن

آج کے اس جدید دور میں یوٹیوب پر وڈیوز دیکھنا بچوں کے لیے معمولی بات ہے۔ اسکول کے لیے مختلف نظمیں یاد کرنے کا یہ اچھا طریقہ ہے کہ بچوں کو یوٹیوب پر وہ نظم چلا کر دے دیں، وہ مزے سے دیکھتے بھی رہتے ہیں اور یاد بھی کر لیتے ہیں۔ لیکن مسئلہ اس وقت آتا ہے جب بچے مزید وڈیوز کی تلاش میں لگ جاتے ہیں، ایسی صورت حال میں والدین پریشان رہتے ہیں کہ کہیں کوئی نامناسب مواد نہ ان کے ہاتھ لگ جائے۔ جس طرح اخبارات میں بچوں کے صفحے ہوتے ہیں، جس طرح بچوں کے لیے الگ ٹی وی پروگرامز ہوتے ہیں بالکل اُسی طرح یوٹیوب نے بھی بچوں کے لیے الگ ایپلی کیشن بنا رکھی ہے اور اس کا نام بھی ’’یوٹیوب کڈز‘‘ ہے۔ گوگل نے یوٹیوب کو مزید کارآمد بنانے کے لیے یہ زبردست قدم اُٹھایا ہے۔

اس ایپلی کیشن کو ہر لحاظ سے بچوں کی پسند، نفسیات اور تقاضوں کو مدِنظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔ اس کا انٹرفیس انتہائی آسان اور صاف ہے، جس کے ذریعے بچے باآسانی اپنی پسند کی وڈیوز دیکھ سکتے ہیں اور والدین بھی بے فکر ہو کر انھیں اپنا فون یا ٹیبلٹ تھما سکتے ہیں۔

پیرینٹل کنٹرول

یوٹیوب کڈز کی انسٹالیشن کے بعد سب سے پہلے اس کا لاک طریقہ کار سمجھایا جاتا ہے، کہ جب بھی اس ایپلی کیشن کے کنٹرولز میں جانا چاہیں گے پاس کوڈ ٹائپ کرنا ہو گا۔

تلاش فعال یا غیرفعال

ایپلی کیشن کی سیٹنگز میں تلاش کو فعال یا غیرفعال رکھا جا سکتا ہے۔ اگر تلاش فعال ہو گی تو وڈیوز تلاش کی جا سکیں گی ورنہ یہ سہولت موجود نہیں ہو گی اور تجویز کردہ اور ملتی جلتی وڈیوز دیکھنا ہوں گی۔ اس کے علاوہ ایسے موضوعات جو بچوں کے لیے موزوں نہیں ہیں وہ بھی تلاش نہیں کیے جا سکیں گے۔

ٹائمر

اس کی سب سے مزیدار بات اس کا ٹائمر ہے جس کے ذریعے آپ 1 سے لے کر 120 منٹس تک کا دورانیہ متعین کر سکتے ہیں، یعنی یہ ایپلی کیشن صرف آپ کے مقرر کردہ وقت تک چلے گی، اس کے بعد خود بخود بند ہو جائے گی۔


یوٹیوب کڈز ایپلی کیشن اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں صارفین کے لیے مفت دستیاب ہے۔

About ZK-admin

http://beautyglowup.com

Artist-Approved Nail Trends

Artist-Approved Nail Trends

Artist-Approved Nail Trends Your sparkly manicure from New Year’s Eve is finally fading away, along …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *