Home / Male Enhancement Supplements / Best Male Enhancement Pills / صارفین کی معلومات شیئر کرنے میں ایپل سرفہرست

صارفین کی معلومات شیئر کرنے میں ایپل سرفہرست

تازہ اطلاعات کے مطابق عالمی سطح پر ایپل کمپنی صارفین کی معلومات امریکی حکومت کو تواتر سے دے رہی ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق 2015 میں ایپل کی جانب سے صارفین کی معلومات امریکی حکومت کے ساتھ شیئر کرنے کی شرح 80 فیصد رہی جبکہ برطانیہ میں یہ شرح محض 55 فیصد رہی۔
ایپل کمپنی کے ڈیٹا کے مطابق عالمی سطح پر صارفین کی معلومات فراہم کرنے کی شرح 60 فیصد رہی۔
ایپل نے اپنی تازہ رپورٹ پیر کو ریلیز کی۔ اس رپورٹ میں امریکی کمپنی نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب صارفین کی ڈیوائسز کے حوالے سے کتنی درخواتیں موصول ہوئیں۔
ایک اور رپورٹ میں ایپل نے یہ بھی بتایا ہے کہ صارفین کے اکاؤنٹ کے حوالے سے سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے کتنی درخوتیں موصول ہوئیں۔ یعنی اکاؤنٹ کی معلومات، آئی کلاؤڈ اور آئی ٹیونز کے اکاؤنٹ کی معلومات۔
بی بی سی کے تجزیے کے مطابق 2015 میں برطانیہ میں صارفین کی معلومات سکیورٹی ایجنسیوں کو دیے جانے کی شرح عالمی شرح سے کم رہی۔
عالمی سطح پر یہ معلومات شیئر کرنے کی شرح 60 فیصد رہی جبکہ برطانیہ میں 55 فیصد۔
ایپل کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے 33 فیصد معلومات دنیا بھر سے سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے آنے والی درخواستوں پر نہیں دی۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ دو ہی ملک ہیں جنھوں نے سالانہ 300 اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات طلب کیں۔

About ZK-admin

http://beautyglowup.com

Artist-Approved Nail Trends

Artist-Approved Nail Trends

Artist-Approved Nail Trends Your sparkly manicure from New Year’s Eve is finally fading away, along …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *