Home / Male Enhancement Supplements / Best Male Enhancement Pills / فون کو کمپیوٹر سے چارج کرنا بڑا سیکیورٹی خطرہ

فون کو کمپیوٹر سے چارج کرنا بڑا سیکیورٹی خطرہ

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ فون کو کمپیوٹر سے چارج کرنا محفوظ عمل ہے تو ہوشیار ہو جائیں کیونکہ فون کو کمپیوٹر سے چارج کرنا ہیکرز کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

ماسکو: (نیٹ نیوز) جب ہمارے فون کی بیٹری ختم ہونے کے قریب ہوتی ہے تو ہم اسے فوراً چارج پر لگانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے زیادہ تر لوگ فوراً اسے کمپیوٹر کے ساتھ یو ایس بی کیبل کے ذریعے چارج پر لگا دیتے ہیں کیونکہ یہ فون کو چارج کرنے کا سب سے آسان طریقہ ہے لیکن آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ سیکیورٹی ماہرین اس حوالے سے کافی تشویش رکھتے ہیں۔ روس سے تعلق رکھنے والی ایک معروف اینٹی وائرس کمپنی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سمارٹ فون جب پی سی سے جڑتا ہے تو دونوں ڈیوائسز کافی ساری اہم معلومات کا تبادلہ کرتی ہیں۔ اس تبادلے میں فون کمپیوٹر کو اپنا نام، کمپنی، ڈیوائس کی قسم، سیریل نمبر، فرم ویئر کی معلومات، آپریٹنگ سسٹم کی تفصیلات، فائل سسٹم اور الیکٹرانک چِپ آئی ڈی جیسی اہم معلومات فراہم کرتا ہے۔ ان تفصیلات میں کمی بیشی ضرور ہو سکتی ہے لیکن فون اپنے بارے میں کمپیوٹر کو بنیادی معلومات دیتا ضرور ہے۔ بظاہر یہ معلومات بے ضرر لگتی ہیں لیکن کمپیوٹر سیکیورٹی کمپنی کے مطابق فون کو ہیک کرنے کیلئے اتنی تفصیلات کافی ہوتی ہیں۔ اپنی بات کو ثابت کرنے کیلئے ماہرین نے عام مائیکرو یو ایس بی کیبل کے ذریعے کمپیوٹر سے جڑے فون میں بغیر بتائے ایک روٹ ایپلی کیشن انسٹال کرکے بھی دکھائی۔ خاص طور پر اگر فون پر کوئی پاس ورڈ نہ لگا ہو اور پی سی سے جوڑتے وقت اسے صرف چارج کی جگہ میڈیا ٹرانسفر کی اجازت دی جائے تو خطرہ انتہائی بڑھ جاتا ہے۔ ہیکرز کسی طرح اس معلومات کو حاصل کرکے فون کو ہیک کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں اور اس طرح کے ہیکنگ کے حملے کرنے کیلئے زیادہ مہارت بھی درکار نہیں ہوتی۔

About ZK-admin

http://beautyglowup.com

Artist-Approved Nail Trends

Artist-Approved Nail Trends

Artist-Approved Nail Trends Your sparkly manicure from New Year’s Eve is finally fading away, along …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *