Home / Male Enhancement Supplements / Best Male Enhancement Pills / گوگل میپ اب پاکستان میں بھی دوران سفر ہر موڑ پر صارفین کی رہنمائی کرے گا

گوگل میپ اب پاکستان میں بھی دوران سفر ہر موڑ پر صارفین کی رہنمائی کرے گا

گوگل نے پاکستان کےلیے نیا نیوی گیشن فیچر متعارف کرا دیا

گوگل نے اپنی گوگل میپ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں نیا نیوی گیشن فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے تحت اب گوگل میپ صارفین کو ہر موڑ پر رہنمائی فراہم کرے گا۔

آواز سے رہنمائی کے فیچر کی بدولت صارفین کو اب موبائل سکرین کی طرف دیکھنے کی ضڑورت بھی نہیں رہے گی۔وائس کمانڈ صارفین کو تمام روٹ سے آگاہ کرے گی۔گوگل نے یہ فیچر دنیا کے بہت سے ممالک میں متعارف کرادیا تھا تاہم پاکستان میں اسے اب متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے گوگل میپ کی ایپلی کیشن کھولیں اور اپنی منزل کا انتخاب کرنے کے بعد کار کے آئیکون پر کلک کر کے روٹ حاصل کریں۔Navigate کو ٹچ کریں ۔ شرائط و ضوابط کو قبول کریں۔Exit کے لیے نیچے بائیں جانب نوٹیفیکیشن پر X کو ٹچ کریں۔

آواز سے رہنمائی کافیچر آپ کو ٹریفک کی صورتحال بتا کر مڑنے کے لیے بہترین جگہ بھی بتاتا ہے۔
یہ فیچر دستیاب متبادل روٹ کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔اگر آپ راستے سے ہٹ جائیں تو یہ فیچر آپ کو دوسرا روٹ بھی بتاتا ہے۔

نیا فیچر اینڈروئیڈ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں دستیاب ہے اور بہت سے آئی فون صارفین کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔

About ZK-admin

http://beautyglowup.com

Artist-Approved Nail Trends

Artist-Approved Nail Trends

Artist-Approved Nail Trends Your sparkly manicure from New Year’s Eve is finally fading away, along …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *